اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو کرے گا
راچی: اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر بروز منگل کو کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر کو اسٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے 12 دسمبر کو ہی پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کر دیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان ہو سکتا ہے جبکہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔
Load/Hide Comments









