نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4روپے92 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور یہ اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔مزید برآں وزارت برائے توانائی کی ہدایات پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
Load/Hide Comments












