ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیے 2023 کا سال بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔

33 سالہ گلوکارہ کے Eras ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جس کے نتیجے میں وہ ارب پتی بن گئیں۔

اب معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت (پرسن آف دی ایئر) قرار دیا ہے۔

1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جریدے کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ کی تصویر ہے اور انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں