پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ملا جلا رجحان، انڈیکس 113831 پر آ گی
کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 13 ہزار 831 پر آ گیا ہے۔آج ابتک کے کاروبارکے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 36 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے کا تھا۔
Load/Hide Comments












