پاکستان نیشنل تائیکوانڈو ٹیم ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنےکے لیے شارجہ، متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان نیشنل تائیکوانڈو ٹیم شارجہ، متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے، جہاں وہ 11ویں شارجہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹریننگ کیمپ میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ کیمپ 21 جنوری سے 5 فروری 2024 تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی کیمپ میں روس، سعودی عرب، قازقستان، یوکرین، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان سمیت مختلف ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ مزید ممالک کی شرکت بھی متوقع ہے۔
کیمپ کے دوران پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سی ای او جناب عمر سعید نے شارجہ اسپورٹس کلب کے انفرادی کھیلوں کے چیئرمین انجینئر سلیمان عبد الرحمن الحجّی اور کوچ جناب عبداللہ حاتم سے ملاقات کی۔ جناب عمر سعید نے پاکستان نیشنل ٹیم کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔11ویں شارجہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹریننگ کیمپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، اعلیٰ سطح کی تربیتی سیشنز میں حصہ لینے اور اس کھیل میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں