یہودیوں کے مظالم کے خلاف یہودی سراپہ احتجاج، امریکہ میں دھرنا،
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر آکلینڈ کی سرکاری عمارت کے اندر یہودی مظاہرین نے دھرنا دے دیا۔دھرنے میں شریک مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگائے جب کہ شکاگو میں بھی جنگ بندی کے پلے کارڈز اٹھائے یہودیوں نے مظاہرہ کیا اور اس دوران ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے راستے بلاک کردیے، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 100 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیل نواز پالیسی پر امریکی حکومت کے 500 سے زائد اہلکار صدر جوبائیڈن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔امریکی اہلکاروں نے غزہ میں جاری فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر صدر بائیڈن کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل پر زور دے کر فلسطینیوں کے لیے سامان غزہ جانے کی اجازت دلوانے کا مطالبہ کیاہے۔
Load/Hide Comments












