آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک کا قابل افسران کو شاباش

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے ڈیوٹی کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ایس ایس پی سیکیورٹی نے خبردار کیا کہ ناقض کارکردگی یا غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض انتہائی تندہی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ محمد سرفراز ورک نے افسران کو ہدایت دی کہ آپ سب اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور بہترین انداز میں فرائض انجام دیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ یہ اقدام نہ صرف افسران کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں