آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وویمنز نمبر ون پاکستانی باولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی

ڈبلن (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وویمنز نمبر ون پاکستانی باولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔ کھلاڑیوں۔کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سعدیہ اقبال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعدیہ اقبال کا کہنا ہےکہ انشاءاللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں