آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ٹیم میں فخر زمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے، فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی تقریب کیلئیے بھارت، آئی سی سی چیئرمین کو بھی دعوت دی ہے.دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور صدر زرداری 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کام بروقت مکمل ہونے سے بہت لوگوں کے خواب ٹوٹے ہیں جو ایونٹ کو باہر لے جانا چاہتے تھے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا. صائم ایوب کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے، پلستر اتر گیا ہے، 2026 میں ریڈبال اور وائٹ بال کی ٹیمیں مختلف نظر آئیں گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم درج ذیل کھلاریوں پر مشتمل ہو گی.(کپتان) محمد رضوان، (وائس کپتان)سلمان علی آغا، بابر اعظم، فخرزمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث راوف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ افریدی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں