آئی پیک گروپ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(نمائندہ خصوصی): انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ نے31مارچ 2025کو ختم ہونے والے 9ماہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔گروپ کے ریونیو میں 66فیصد اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا جو مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گروپ کی مستحکم ترقی اور منافع میں نمایاں اضافے کا اظہارکرتا ہے۔ آئی پیک گروپ کا مجموعی ریونیو 9ماہ کے دوران26.04ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے 15.69ارب روپے کے مقابلے میں متاثر کن اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ سہ ماہی بنیادوں پر انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ کا ریونیو دوسری سہ ماہی کے 8.6ارب روپے کے مقابلے میں 13.6فیصد اضافے کے ساتھ 9.8ارب روپے رہا اور گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے5.6ارب روپے کے مقابلے میں 75فیصد کے غیر معمولی اضافے کو ظاہر کرتاہے۔تیسری سہ ماہی میں گروپ کی فی شیئر آمدنی0.59روپے رہی جو گزشتہ سہ ماہی کی0.47روپے کے مقابلے میں 25.5فیصد ہے اور گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے0.45روپے مقابلے میں 31.1فیصد سے زیادہ ہے۔ 9ماہ کے دوران گروپ کی مجموعی فی شیئر آمدنی 1.40روپے رہی۔
کمپنی کی اس ترقی کے پیچھے برآمدی منڈیوں میں کامیاب توسیع اور نئی پراڈکٹ لائنز میں جدّت لانا ہے جس سے فلیکسیبل پیکجنگ فلمز کے شعبے میں گروپ کی مارکیٹ لیڈرشپ پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔انفرادی بنیادوں پرتیسری سہ ماہی میں آئی پیک کاریونیو دوسری سہ ماہی کے 2.7ارب روپے کے مقابلے میں 51فیصداضافے کے ساتھ 4.1ارب روپے رہا۔ اگرچہ گزشتہ سال کے تیسری سہ ماہی کے دوران 4.2ارب روپے کے ریونیو کے مقابلے میں 3فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے تاہم کمپنی کی ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ انفرادی اور مجموعی بنیادوں پر آئی پیک کی فی شیئر آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جس کی اہم وجہ کمپنی کی ترقی کی بنیاداوربلند کاروباری حجم ہے جو منافع میں بہتری کا باعث ہے۔
انفرادی بنیادوں پرآئی پیک کی فی شیئر آمدنی گزشتہ سہ ماہی کی 0.06روپے کے مقابلے میں 0.36روپے رہی جبکہ گزشتہ سالس اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی فی شیئرآمدنی 0.38روپے تھی۔ 9ماہ کے دوران کمپنی کی مجموعی فی شیئر آمدنی 0.44روپے رہی جوکہ مستقل منافع میں مضبوط واپسی کا اشارہ ہے۔انفرادی بنیادوں پر کمپنی کی آمدنی 1.75ارب روپے رہی اور مجموعی بنیادوں پر گروپ کی آمدنی 3.57ارب روپے رہی جو کیش فلو اور بہتر آپریشنل کاکردگی کا اظہار ہے۔ کمپنی کے برآمدی کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گروپ نے مشرقِ وسطیٰ، ایشیا، افریقہ، امریکہ اور یورپ میں کامیابی کے ساتھ اپنے قدم جمائے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران گروپ کی غیر ملکی زرِ مبادلہ آمدنی22ملین ڈالر سے زائد ہوگئی ہے جو غیر روائتی برآمدات کے ذریعے قومی ذخائر کو سپورٹ دینے میں گروپ کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں