آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ن لیگ کی بولتی بند کردی

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے گئے اتحادوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ساحل سے خیبرپختونخوا تک کامیابی حاصل کریں گے۔دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے بھی ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پنجاب پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے لیکن شائد انہیں کسی نے مشورہ دیا ہے کہ پنجاب سے باہر نکلیں ، آصف علی زرداری کا بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب سندھ میں مسلم لیگ (ن) جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے ساتھ اتحاد بنا کر پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کیلیے اتحاد بنانے جارہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی کئی رہنما ن لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں