آپ نے گھبرانا نہیں ہے ٹرمپ کا معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے بعد معاشی بے یقینی سے دوچار امریکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ٹرمپ کی طرف سے درآمدات پر ٹیرف بڑھانے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تباہی پھر گئی، یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں تباہ ہو برباد ہو گئیں اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی چیز کو گرانا نہیں چاہتے ، لیکن کبھی کبھار کچھ ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو دوا لینا پڑتی ہے۔چین سے متعلق سوال پربولے،جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارے کا معاملہ حل نہیں کرلیتے ڈیل نہیں ہوگی۔دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں