ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا

کراچی (نمائندہ خصوصی)معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں چھٹا ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا۔ارسلان ایش نے ٹوئسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن عاطف بٹ کو 1ـ3 سے ہرا کر ٹیکن 8 گرینڈ فائنل اپنے نام کیا۔اُنہیں اس شاندار کامیابی نے 12 ہزار ڈالرز اور 800 ٹور پوائنٹس فراہم کیے۔
پاکستان کے بعد اسکور کارڈ پر تیسرے نمبر پر جاپان کی چیکورین اور چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی مولگولڈ تھی۔ایونٹ کی 30 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم 8 بہترین کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔خیال رہے کہ پاکستان کے پاس اب دو عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں جو ای اسپورٹس کے منظر نامے پر حاوی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں