اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ایس ایف’ کارگو کے آپریشنز کا اغاز

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ایس ایف کارگو نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) پر اپنی کارگو پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔یہ کارگو آپریشنز پرواز 03-233/234 کے تحت بوئنگ 757-200 طیارے کے ذریعے ارومچی-اسلام آباد-ارومچی روٹ پر جاری ہیں، جہاں ہر پرواز میں تقریباً 22,775 کلوگرام کارگو لوڈ کیا جاسکتا ہے، جو پاکستان کے ایئر فریٹ سیکٹر میں نمایاں اضافہ ہے۔
فی الحال، ایس ایف کارگو ہفتہ وار دو پروازیں (منگل اور جمعہ) چلا رہا ہے، جن کی متوقع آمد کا وقت صبح 11:30 بجے ہے۔ ایئرلائن مستقبل میں اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتہ وار چار پروازیں (منگل تا جمعہ) کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ پیشرفت کارگو تھروپٹ چارجز میں نمایاں آمدن بڑھانے کا سبب بنے گی، جبکہ ارومچی تک نئے برآمداتی مواقع بھی فراہم کر سکتی ہے، جس سے مقامی برآمد کنندگان کو چینی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں