اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک بار پھر صاحبزادہ فرحان پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پی ایس ایل 10 کا کنٹریکٹ دے دیا. پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ وہ پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر صاحبزادہ فرحان کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کے 20ویں کھلاڑی ہوں گے۔صاحبزادہ فرحان نے 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا: “اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے پی ایس ایل میں بریک دیا، میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔ اس ٹیم کے لیے کھیلنا ہمیشہ اعزاز کی بات ہے۔” ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے صاحبزادہ فرحان کی شمولیت پر کہا: “صاحبزادہ فرحان جیسے کھلاڑی کسی بھی وقت پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہمیشہ ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو مواقع دیے ہیں۔”اس معاہدے کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر مقامی باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے، اور پی ایس ایل 10 میں مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں