اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) اسلام آباد یونائیٹڈ، جو کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے، نے پاکستان کے معروف قومی اسپورٹس براڈکاسٹر پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اسپورٹس کانٹینٹ پارٹنر کے طور پر پی ٹی وی اسپورٹس خصوصی کانٹینٹ تیار کرے گا اور نشر کرے گا جو مداحوں کو ایکشن اور کھلاڑیوں کے قریب لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس شراکت داری کا مقصد ناظرین کو اسلام آباد یونائیٹڈ تک بہترین کانٹینٹ فراہم کرنا ہے، جس میں ٹریننگ فوٹیج، میچ ڈے کے لمحات، انٹرویوز اور پردے کے پیچھے کے مناظر شامل ہوں گے تاکہ مداح کسی بھی چیز سے محروم نہ رہ سکیں ۔
اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے اہداف کو عبور کرنے پر یقین رکھتا ہے چاہے وہ میدان میں ہو یا میدان سے باہر، پی ٹی وی اسپورٹس پاکستان کا سب سے معتبر اور وسیع تر اسپورٹس پلیٹ فارم ہے، اور یہ شراکت داری ہمیں مداحوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ جڑنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہم ایک ساتھ نہ صرف کرکٹ بلکہ اس کے پیچھے انسانوں کی کہانیاں بھی دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے دل کو ناظرین کے قریب لاتی ہیں۔
پی ٹی وی اسپورٹس کے چیف آرگنائزر و ہیڈ آف پروڈکشن عدنان ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی اسپورٹس پاکستان کا معروف اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اسپورٹس چینل ہے جو اپنے ناظرین کو بے مثال اسپورٹس کوریج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ پی ٹی وی اسپورٹس اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں کے لیے فخر اور خوشی کا مقام ہے کہ وہ اس اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک ساتھ ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اسپورٹس دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دیں گے، اور مداحوں کو اعلیٰ معیار کے مواد اور خصوصی کوریج کے ذریعے مصروف و محظوظ کریں گے۔
عدنان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کامیاب اور باہمی فائدہ مند تعاون کی منتظر ہیں جو پاکستان میں اسپورٹس کے تفریحی تجربے کو بلند کرے گا۔اس شراکت داری کے ذریعے مداحوں کو میچ پر مرکوز کوریج اور کھلاڑیوں کے بارے میں مواد پی ٹی وی اسپورٹس پر دکھایا جائے گا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اپنے ناظرین کے ساتھ گہری تعلقات استوار کرنے کے عزم کو دوبارہ ظاہر کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں