اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خضدار، بلوچستان میں آرمی پبلک سکول کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار، بلوچستان میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو انتہائی بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔ اسپیکر نے اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے.
اسپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے درندہ صفت دہشت گرد انسانیت اور مذہب سے عاری ہیں۔دہشت گردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں