افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے گزشتہ شب بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی مساجد اور سول آبادی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سردار ایاز صادق نے اراکینِ قومی اسمبلی، بالخصوص حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمان اور عوام کی مشترکہ آواز بن کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں