الخدمت فاؤنڈیشن کی بارش و سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک میں بارش و سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کوریسکیوکے بعدمحفوظ مقامات پرپہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران متاثرین کو تیارکھانا، صاف پانی،بستر،خیمے، ترپال اور مچھردانیاں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایمبولینس،میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور رضاکاروں کی بڑی تعداد متاثرین کو ریسکیوکے بعدریلیف فراہم کررہی ہے۔چیئرمین ڈیزاسٹرمینجمنٹ ومرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجاز اللہ خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں خیبرپختونخوااور بلوچستان کی سیلابی صورتحال،نقصانات اور ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لے کر مرکزی،ریجنل، اضلاع کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیموں کوالرٹ کردیاگیاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں