امریکا میں کافی گرنے پر ڈرائیور کو 14 ارب روپے ہرجانہ مل گیا

کیلی فورنیا(نمائندہ خصوصی )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گر گئی، ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا اور 5 کروڑ امریکی ڈالرn یعنی تقریبا 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کی عدالت نے امریکا کی ایک کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو 50 ملین ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیک اوے سے کافی کی ٹرے لینے کے چند ہی لمحے بعد چھلک کر کافی ڈرائیور کی گود میں گر جاتی ہے۔ گرم کافی گرنے سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا، کافی کمپنی نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم کو بہت زیادہ قرار دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں