امریکہ و روس کے درمیان بحر اسود میں جہاز رانی اور یوکرین میں قیام امن پر تبادلہ خیال ہوگا
جدہ(نمائندہ خصوصی)امریکہ اور روس منگل کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں مذاکرات کریں گے۔ جن میں بحر اسود میں جہاز رانی اور یوکرین میں قیام امن کے حوالے سے موضوعات زیر بحث ائیں گے۔ یہ بات کریملن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق یوکرین میں روس کی طرف سے کی گئی جنگی پیش رفت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے بارے میں اپنی پالیسی کو تبدیل کر لیا ہے۔ جس کے تحت یوکرین کی امداد معطل کر دی گئی ہے اور یوکرین کو روس کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے کہا گیا۔
Load/Hide Comments












