امریکی سلامتی سے متعلق کئی اعلی حکام ذمہ داریوں سے فارغ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )امریکی سلامتی سے متعلق کئی اعلی حکام کو وائٹ ہاس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے سے جڑے تین مختلف ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے دوران سلامتی سے متعلق اعلی حکام کی برطرفی کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ان حکام کی فراغت عارضی ہے یا مستقل بنیادوں پر کی گئی ہے۔
دو ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی حکام کو فارغ کرنے کے وقت بتایا گیا ہے کہ ان کی فراغت کا باعث ان کا پس منظر بنا ہے۔جن امریکی حکام کو فارغ کیا گیا ہے ۔ ان میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر حکام ڈیوڈ فیتھ، بریان والش بھی شامل ہیں۔ تاہم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے ان بر طرفیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں