انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کمی سے ڈالر 283 روپے 10 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 56 پیسے کی کمی سے 283 روپے 05 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 283 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 574پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments











