انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں ملائیشین کھلاڑی زین ین یی نے اپ سیٹ کر دیا

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں ملائیشین کھلاڑی زین ین یی نے اپ سیٹ کر دیا،کوارٹر فائنل میں مصر کی نمبر 2 سیڈ کھلاڑی مالک کا فخے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 5 گیمز تک جاری رہا، ملائیشین کھلاڑی نے پہلا گیم 9ـ11 سے جیتا جس کے بعد مصری کھلاڑی مالک کافخے نے باقی کے 2 گیمز 8ـ11 اور 9ـ11 سے جیت کر برتری حاصل کی۔چوتھے گیم میں ملائیشین کھلاڑی نے کم بیک کیا اور مقابلہ 2ـ2 سے برابر کر دیا۔ملائیشین کھلاڑی نے 5 واں اور فیصلہ کن گیم 9ـ11 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں