انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 21 دسمبر کو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

لندن(نمائندہ خصوصی)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 21 دسمبر کو مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ میچ جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایپسوچ ٹائون اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔لیگ میں 21 دسمبر بروز ہفتہ کا پانچواں اور آخری میچ کرسٹل پیلس اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں