اٹلی، میلان ایئرپورٹ پر جہاز کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک
میلان(نمائندہ خصوصی) اٹلی میں سیکیورٹی توڑ کر ایک شخص جہاز کے انجن میں جا گھسا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔ اٹلی کے تیسرے سب سے زیادہ مصروف میلان برگامو کے ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے پیش آنے والے واقعے کے بعد تقریبا دو گھنٹے تک تمام فلائٹس معطل رہیں۔ یہ شخص جس کی عمر تقریبا 35 سال اور مقامی رہائشی معلوم ہوتا ہے، بغیر ٹکٹ کے ہوائی اڈے پہنچا اور سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے بیگیج ڈلیوری والی جگہ پر ایک سیکیورٹی دروازے سے گزر کر براہِ راست اس جگہ تک پہنچ گیا جہاں ہسپانوی بجٹ ایئر لائن وولوٹیا کا جہاز کھڑا تھا۔
Load/Hide Comments












