اٹھائیس مئی کو وطن کی قیادت نے ایٹمی دھماکے کرکے ناممکن کو ممکن بنایا:سادات شاہ

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ ) صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی سید سادات حسین شاہ و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو بین الاقوامی دباؤ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے وطن کی قیادت نے اپوزیشن اور قوم کی تائید و حمایت سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ 28 مئی 1998کا دن ہمارے اس ازلی و ابدی عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ اب اسی اتحاد، عزم، توجہ اور تسلسل کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے۔آج کی دنیا میں ہدف معیشت ہے اور معاشی کمزوری دور کرنا آج کا ایٹمی پروگرام ہونا چاہیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں