اگلا وزیراعظم جیالاہوگاَبلاولبھٹو زرداری
مردان ؛.پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا حل صرف پی پی کے پاس ہے ، عوامی راج قائم کرنے کے لیے عوام کو الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانا ہوگا ۔معاشی بحران کی وجہ سے تاریخی منہگائی، غربت اور بے روز گاری ہے، ہم مل کر پاکستان کو تمام مسائل سے نکالیں گے، پاکستان کی سب سے بڑی دشمن وہی پرانی سیاست ہے، اب ہمیں نئی سیاست کا آغاز کرنا پڑے گا، نئی سیاست سے ہم ان مسائل سے نکل سکیں گے۔ مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بلاول نے کہا کہ جو سیاست دان مسلم لیگ یعنی مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹیبلز نہیں رہیں گے، ایک بار پھر الیکشن نہیں سلیکشن ہوتا ہے تو اس کا نقصان پاکستان کے عوام اٹھائیں گے، اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جیالا ہوگا
بلاول بھٹو زرداری نے مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سیاستدانوں کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے ، آصف زرداری نے جمہوریت بحال کی،آمر مشرف کو بھگایا، اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ دے کر صوبوں کو با اختیار بنایا ۔
بلاول نے کہا کہ عوام کو یاد دلانا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے، ، شہید ذو الفقار بھٹو نے کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا، قائد عوام نے عوام کے لیے جدوجہد کی ، شہید محترمہ 30 سال تک عوام کیلئے جدوجہد کرتی رہیں، 2 آمروں سے ٹکرائیں ،بے نظیر بھٹو نے اس ملک کی خاطر شہادت بھی قبول کی لیکن کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔











