ایشز 2025 پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں گر گئی

(اسپورٹس ڈیسک): ایشز سیریز 2025 کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش اوپنر زیک کراؤلی آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کے پہلے اوور کی آخری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں کینگروز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں میں ہے جبکہ انگلش ٹیم کو بین اسٹوک لیڈ کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا اسکواڈ: عثمان خواجہ، جیک ویدرلینڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ، برینڈن ڈوگیٹ۔
انگلینڈ اسکواڈ: زیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، اوولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس آٹکنسن، بریڈن کارز، جوفرا آرچر، مارک ووڈ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں