‘ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے’ سلمان علی آغاکادعوی مگر کارکردگی ٹھس
کرائسٹ چرچ (نمائندہ خصو صی)پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ایشیا کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ جیتنا ہماراہدف ہے مگر میچ میں عملی طور پر کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور بطورکھلاڑی اور کپتان دونوں سطح پر بری طرح ناکام رہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ فینز ہم سے خوش نہیں، ٹیم نے امیدوں کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی۔کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، یہ نوجوان ٹیم ہے اور سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔سلمان علی آغا اس سے قبل زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، وہ سیریز پاکستان نے 2ـ1 سے جیتی تھی۔پاکستانی ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔












