ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان، پاکستانی ٹیم بھی مدعو

لاہور(سید جاویدحسن شاہ)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راج گڑھ، بھارت میں ہوگا۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔مزید دو ٹیمیں 17 ستمبر سے جکارتہ میں شیڈول اے ایچ ایف کپ کے ذریعے ایشیا کپ میں کوالیفائی کریں گی۔ایشیا ہاکی کپ کی فاتح ٹیم اگلے برس ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا سکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں