ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ’ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
مسقط (نمائندہ خصوصی)پاکستان ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔مسقط میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سعودی عرب کو 2ـ1 سے شکست دی۔ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 04ـ17، 14ـ06 اور 04ـ08 رہا۔ایشین بیچ ہیڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ میچز میں بھارت اور فلپائنز کو شکست دی تھی۔
Load/Hide Comments












