ایف بی آر کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ٹوبیکو فیکٹریوں کو بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت عالیہ نے سربمہر کی گئی تمام فیکٹریوں کو فوری طور پر کھولنے کی احکامات جاری کر دیئے، مزید کارروائی سے بھی روک دیا گیا، ایف بی آر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
پشاور (ملک تنویر احمد) درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی، وکیل درخواست نے عدالت کو بتایا، کیمرے نصب نہ کرنے پر خیبرپختونخوا میں 26 سگریٹ کی فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے علاہ ملک کے کسی صوبے کے فیکٹری میں کیمرے نہیں ہیں، ایف بی آر کی درخواست پر تمام فیکٹریوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں.
25 اگست تک وقت دیا گیا تھا اب ان فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے خیبرپختونخوا کی ٹوبیکو فیکٹریوں کو کیوں بند کیا ہے، سگریٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے تمام بند کارخانوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments












