ایم جی موٹرز پاکستان نے ایچ ایس پی ایچ وی کی ایک ہزار گاڑیوں کی پراڈکشن کا سنگِ میل عبور کرلیا
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ایم جی موٹرز پاکستان نے لاہور میں اپنے جدید ترین پلانٹ میں مقامی طورپر اسمبل شدہ MG HSپلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل(PHEV)کی ایک ہزار گاڑیوں کی پراڈکشن کاسنگِ میل عبور کرلیاہے ۔ یہ کامیابی پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی، لگژری اور ماحول دوست سلوشن کے لیے ایم جی موٹرز کے عزم کی عکاسی ہے۔ اکتوبر 2024میں آفیشل لانچ اور جنوری 2025میں مقامی پیداوار کے آغاز کے بعد سے MG HS PHEVنے اپنے ڈیزائن، کم لاگت اور ماحول دوست ڈرائیو کے ذریعے پاکستانی صارفین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے۔
مقامی طورپر اسمبل شدہ MG HS کے پاکستان بھر میں 900یونٹس ڈیلیورڈ کیے جاچکے ہیں اور بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ 1000گاڑیوں کی تیاری پاکستان کی ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں ایم جی کی مقبولیت کی عکاسی ہے۔ صارفین کی ضرورت اور تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ایم جی نے حال ہی میں HS PHEVمیں ایک بڑے اپ گریڈ کا اعلان کیا ہے۔موجودہ پورٹیبل چارجرکے متبادل کے طورپربغیر کسی اضافی چارجز کے 7کلو واٹ کافاسٹ چارجرمتعارف کرایاہے جس سے چارجنگ کاوقت نصف ہوجائے گا اور کمپنی کا یہ اقدام صارفین کے تحفظات کا موئثر سلوشن ہے، جبکہ اصل پورٹ ایبل چارجر اب ایکسسری کے طورپر دستیاب ہوگا۔

ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ MG HS PHEVکے 1000پیداواری یونٹ مکمل ہونے پرہمیں فخر ہے۔ MG HS PHEVشہری نقل و حرکت کیلئے ایک مثالی سلوشن ہے۔ یہ لمحہ نہ صرف ہماری پیداواری صلاحیت کا اظہار ہے بلکہ پاکستانی صارفین کی بڑھتی ہوئی ضرورریات کو پورا کرنے والی جدید، قابلِ رسائی ہائبرڈ ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ہمارے وعدے کو بھی تقویت دیتا ہے۔ صارفین کی رائے پر ایم جی نے چارجر کو 7کلو واٹ تک مفت میں اپ گریڈ کیا ہے جس کا مقصد چارجنگ کے وقت کو نمایاں طورپر کم کرنا ہے
ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی(MG HS PHEV)ایک پریمیم ہائبرڈ ایس یو وی کے طورپر ترقی کررہی ہے جو 50کلومیٹرسے زائد الیکٹرک وہیکل رینج، جدید حفاظتی خصوصیات،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک شاندار ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے جوپائیدار اور اسٹائلش ٹرانسپورٹیشن کے شائق مسافروں کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ ایم جی پاکستان الیکٹرک اور ہائبرڈ موبلٹی سلوشنز میں ایک نمایاں نام ہے جو جدّت، حفاظت اور پائیداری کیلئے پُرعزم ہے۔سمارٹ گاڑیوں کی تیزی سے پھیلتی ہوئی لائن اپ کے ساتھ ایم جی پاکستان میں ٹرانسپورٹیشن کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔












