ایم ڈی پی پی ایل نے یو ای ٹی لاہور میں پی پی ایل کے تعاون سے قائم سینٹرآف ایکسیلینس کا افتتاح کیا
لاہور (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عمران عباسی نے بطور مہمان خصوصی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں سینٹرآف ایکسیلینسبرائے تحقیق، ترقی و تربیت (سی ای آر ڈی ٹی) کا افتتاح کیا۔ ایم ڈی پی پی ایل نے یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی موجودگی میں یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل، وائس چانسلرقرشی یونیورسٹی، چیئرمین پاکستان کیمیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور چیئر مین پاکستان کیمسٹری کونسل کے علاوہ یونیورسٹی فیکلٹی اور طلباء کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ حاضرین نے نوجوان طلباء کی تحقیق و تربیت اورترقی میں پی پی ایل کے اقدامات کو سراہا۔
پی پی ایل کی جانب سے تین سال (2022-25) کے دوران 51.1 ملین روپے کی گرانٹ کے ساتھ، سی ای آر ڈی ٹی کوتعلیمی شعبے اور تیل و گیس کی صنعت کے مابین تعاون کی ایک شناخت کی حیثیت حاصل ہے جس کا مقصد تیل اور گیس کے شعبے میں پاکستان کی مقامی تکنیکی مہارت اور تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔مالی تعاونمیں تعمیر، تزئین وآرائش اور مرکز کے لئے جدید ترین سمولیشن اور لیبارٹری آلات کی خریداری کا احاطہ کیا گیا تھا۔ جناب عمران عباسی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی سرمایہ کاری کے لئے پی پی ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑے کارپوریٹ عطیہ دہندگان میں سے ایک ہونے کی حیثیت سے کمپنی سماجی بھلائی کی مد میں سالانہ 3.5 بلین روپے سے زائد اخراجات کرتی ہے، پی پی ایل انسانی وسائل کی ترقی، تعلیمی شعبے اورتوانائی کی صنعت میں ہم آہنگی اور جدت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں تحقیق، تربیت اور جدت طرازی کے مواقع پیدا کرکے نوجوانوں کو بااختیار بناتا ہے۔
سی ای آر ڈی ٹی، پاکستان کے پیٹرولئیم سیکٹر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے مقاصد حسب ِ ذیل ہیں:
۔ پی پی ایل کے عملے اور صنعت کے دیگر پیشہ ور افراد کو مفت تکنیکی تربیت فراہم کرن
۔دریافت و پیداوار (ای اینڈ پی) میں اطلاقی تحقیقی منصوبے شروع کرنا
۔قومی اور بین الاقوامی پٹرولئیمکانفرنس اور سیمینارکا انعقاد کرنا
۔پیداوار کو بہتر بنانے اور شیل گیس کے مطالعہ سمیت اندرون ملکتحقیقی منصوبوں پرکام کرنا
یو ای ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے تعلیمی کارکردگی کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے یونیورسٹی کے مسلسل عزم پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ای آر ڈی ٹی کا قیام جدید دنیا کی مہارت سے بھرپور مستقبل کے لئے پیشہ ور افراد تیار کرنے کی سمت میں ایک جراٰت مندانہ قدم ہے۔
سی ای آر ٹی ڈی کا افتتاح خود کفالت، ہنرمند افرادی قوت کی تعمیر اور توانائی کی جدت طرازی اور پائیدار ترقی میں پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔












