ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دہائی مکمل ہونے پر جشن

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (HBLPSL) اپنی دسویں سالگرہ منانے جا رہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل X کا آغاز 11 اپریل 2025 کو راولپنڈی سے ہو رہا ہے جبکہ فائنل 18 مئی 2025 کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ایچ بی ایل نے 2016 میں لیگ کے آغاز سے ہی اسپانسرشپ سنبھالی اور 2025 میں یہ شراکت داری دس سال مکمل کر رہی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں انقلاب برپا کیا بلکہ قومی سطح پر جذبہ و اتحاد کو بھی فروغ دیا۔ یہ لیگ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر موقع فراہم کرتی ہے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں بھی پیش پیش رہی ہے۔
ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے اس موقع پر کہا کہ ایچ بی ایل کو اس لیگ کا بانی اسپانسر ہونے پر فخر ہے، جو پاکستان اور دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کو جوڑتی ہے۔ اس سال ہم ‘زبردس کھیل’ کے تھیم کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دہائی منا رہے ہیں۔ سیزن دس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی معیار کے ایونٹس منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2016 تا 2024 کے فاتحین اور نمایاں کھلاڑیوں میں HBLPSL 1 (2016) – فاتح ،اسلام آباد یونائیٹڈ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: روی بوپارا (کراچی کنگز)
HBLPSL 2 (2017) – فاتح: پشاور زلمی، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: کامران اکمل (پشاور زلمی)
HBLPSL 3 (2018)– فاتح: اسلام آباد یونائیٹڈ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: لوک رونکی (اسلام آباد یونائیٹڈ)
HBLPSL 4 (2019) – فاتح: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: شین واٹسن (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
HBLPSL 5 (2020) – فاتح: کراچی کنگز، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: بابر اعظم (کراچی کنگز)
HBLPSL 6 (2021) – فاتح: ملتان سلطانز، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: صہیب مقصود (ملتان سلطانز)
HBLPSL 7 (2022) – فاتح: لاہور قلندرز، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: محمد رضوان (ملتان سلطانز)
HBLPSL 8 (2023) – فاتح: لاہور قلندرز، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: احسان اللہ (ملتان سلطانز)
HBLPSL 9 (2024) – فاتح: اسلام آباد یونائیٹڈ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل ہیں.
ایچ بی ایل پی ایس ایل X نہ صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے بلکہ یہ پاکستان کے جذبے، عزم اور کھیل سے محبت کی عکاسی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں