اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہوگا
آکلینڈ(نمائندہ خصوصی)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ) 250 اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) 250 کے زیر اہتمام اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کل (منگل سے) نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ یہ مردوں کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 47 واں جبکہ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا 38 واں ایڈیشن ہوگا۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلواپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف دفاعی چیمپئن ہیں۔ خواتین کا ایڈیشن منگل سے 5 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گاجبکہ مردوں کا ایونٹ 6 جنوری سے 11 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments












