اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگا

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) شام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے آوے میچ کی تیاری کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ یہ اہم میچ 25 مارچ کو الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی طور پر سجاد محمود کیمپ کی قیادت کریں گے، جبکہ نعمان ابراہیم اور محمد علی خان ان کے معاون ہوں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن پاکستان آمد کے بعد چارج سنبھالیں گے۔ مقامی کھلاڑی کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے، جبکہ چند روز لاہور میں کیمپ لگانے کے بعد ٹیم سعودی عرب روانہ ہوگی، جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانی کھلاڑی بھی اسکواڈ کو جوائن کریں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں