بجلی پیکج وقت کی اہم ضرورت ،معاشی بحالی کا باعث بنے گا:عثمان بسرا
اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے آفیشل کوارڈنیٹر و چیئرمین یوتھ کمیٹی آئی سی سی آئی انجنئیر عثمان نواز بسرا نے وزیراعظم بجلی ریلیف پیکج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ پیدواری لاگت میں کمی کئے بغیر برآمدات میں اضافے سمیت کوئی بھی کاروبار کرنا مشکل بن چکا تھااب امید ہے مذکورہ پیکج معاشی بحالی کاباعث گا۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پیکج کی طرح تعمیراتی پیکج کا بھی جلد اعلان کیا جائے تاکہ تعمیراتی صنعت جیسا اہم شعبہ بھی زبوں حالی سے نکل کر ٹریک پر آسکے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں بہتری آئےگی یہ اقدام سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ یہ کمی ناکافی ہے بجلی کی قیمتیں اب بھی بہت زیادہ ہیں بجلی کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں جس کیلئے حکومت کو بجلی کی چوری کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ بجلی کی چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔












