بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے حکومتی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ گھریلو صارفین کے لیے 7.41 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان۔ جون 2024 میں 48.70 روپے فی یونٹ تھی، جو اب 34.37 روپے فی یونٹ کر دی گئی۔صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ جون 2024 میں 58.50 روپے فی یونٹ تھی، جو اب 48.19 روپے فی یونٹ ہو گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گردشی قرضہ 2393 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، آئندہ پانچ سالوں میں اس کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
شہباز شریف نےکہا کہ جنکوز کئی سالوں سے غیر فعال تھے، ان کی نجکاری سے 9 ارب روپے وصول ہوں گے۔پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آ چکا ہے، معیشت میں بنیادی استحکام آ گیا ہے۔ مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آ چکی ہے، ٹیکس محاصل میں 35 فیصد اضافے کا ہدف۔ آئی ایم ایف سے 3696 ارب روپے کا ریلیف حاصل کرنے میں کامیابی۔
وزیراعظم نے مرید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر نہ صنعت ترقی کرے گی، نہ تجارت اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ عام آدمی کی قربانیوں کا مکمل احساس ہے، اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آ گیا ہے۔ حکومت کے اس معاشی پیکیج سے عوام کو سستی بجلی ملنے کی امید ہے، جس سے صنعت، زراعت اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں