بجٹ میں بے جا ٹیکسز،سٹیل،سیمنٹ،سریے کی قیمتیں کم کی جائیں:اظہر السلام
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) وائس چیئرمین پاکستان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن (کیپ) انجنئیر اظہر السلام نے کہا ہے کہ بجٹ میں بے جا ٹیکسز،سٹیل،سیمنٹ،سریے کی قیمتیں کم کی جائیں، تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اس کنسٹرکشن کی صنعت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ حکومتی دعوؤں کے مطابق معیشت بہتر ہو رہی ہے اب ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ، سٹیل، اینٹیں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے جس کا اثر بالآخر صارفین پر پڑتا ہے۔ آمدہ بجٹ میں حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانی چاہئیں جن سے تعمیراتی مواد کی قیمتوں کو کم اور مستحکم رکھا جا سکے اس کے لیے مقامی پیداوار کو بڑھانا اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ضروری ہے۔
Load/Hide Comments












