بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزارتِ توانائی کے اعلیٰ حکام اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ منصوبے کی جلد اور مؤثر تکمیل کے لیے فوری اقدامات تیز کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ربط اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے کا نفاذ بروقت ممکن ہو۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے سولرائزیشن منصوبہ نہ صرف صاف توانائی کے فروغ میں مددگار ہوگا بلکہ اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور اخراجات میں نمایاں کمی ممکن ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور صوبے میں پائیدار زرعی ترقی کی بنیاد فراہم کرے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں