بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے، پہلے بھی رکھے لیکن کیچ چھوڑا تو کٹوا دیے’حسن علی

لاہور(سید جاوید حسن شاہ)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بڑے بال رکھنے کی وجہ بیان کردی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پہلے بھی 2021 میں بڑے بال رکھے تھے لیکن کیچ چھوڑا تو کٹوا دیے تھے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ خوشی ہے کم بیک پر پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا، پچھلا ایک سال مشکل تھا جو انجری تھی وہ کیریئر کے لیے مشکل تھی۔حسن علی نے کہا کہ ری ہیب بورنگ ہوتا ہے بہت محنت کرکے واپس آیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ دوبارہ کھیل کر خوشی ہوئی، شائقین کی بھی سپورٹ رہی، اپنی پانچ وکٹیں فیملی اور اپنے نام کرتا ہوں۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ کھیلنے جانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں