بھارتی فوج کا چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا ، LOC پر شکست تسلیم
بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پاکستان آرمی نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارتی فوج نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے چورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق، دشمن کو جانی و مالی طور پر شدید نقصان پہنچا ہے، اور صورتحال پر مکمل کنٹرول پاک فوج کے پاس ہے۔
Load/Hide Comments












