بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا. فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی(غلام مرتضی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کی عظیم کامیابی کے حوالے سے سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ میں صدر،وزیراعطم پاکستان، چیرمین جواینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزرا ، وزیراعلی پجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی .
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کی جانب سے قوم کی بے مثال جرات، سیاسی قیادت کے تدبر اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ کامیابی تینوں افواج کی مثالی ہم آہنگی اور مربوط کارروائیوں کی مرہون منت ہے ۔
سید عاصم منیر سے اس موقع پر کہا کہ بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا میں پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اوریہ یادگار عشائیہ ملکی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط قومی عزم کا مظہر تھا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں