بھارت کا رات کے اندھیرے میں شہری آبادی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے: سادات شاہ
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاک فوج کے موثر جواب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا رات کے اندھیرے میں شہری آبادی پر حملہ بزدلانہ اور شرمناک فعل ہے،افواج پاکستان نے دشمن کے اس بزدلانہ حملے کا بھرپوراور شاندار جواب دیا ہے جس میں ان کے پانچ طیارے اور برگیڈ ہیڈکوارٹر کو زمین بوس کیا گیا ہے۔مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے کر کے پہل بھارت نے کی ہے اب انشاء اللہ اختتام پاکستان کریگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ہے ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور دفاع وطن کیلئے ہم اپنی جانیں پاکستان اور مسلح افواج پر نچھاور کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اوربھارتی حکومت نے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے جنگ کا سہارا لیاہے بھارت کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔












