بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی و سفارتی جارحیت جاری، بھارت سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی و یک طرفہ معطلی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کرنے لگا ۔۔۔۔۔

بھارت دریاؤں میں پانی چھوڑ کر سفارتی ذرائع سے رابطہ کر کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے،گذشتہ روز بھارت نے پاکستان سے دو مرتبہ سفارتی رابطہ کیا، پہلے رابطے میں بھارت نے دریائے ستلج میں اونچی سیلابی صورتحال کی وارننگ دی جبکہ دوسرے رابطے میں فیروزپور پر پانی کے بھاری اخراج کی تنبیہہ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ 36 گھنٹوں میں بھارت تین بار پانی کے اخراج کے حوالے سے سفارتی رابطہ کر چکا ہے، بھارت کے یہ سفارتی رابطے سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، معاہدے کے تحت بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کے ذریعے ہی الرٹ اور تنبیہہ جاری کرنے کا پابند ہے، جبکہ بھارت ہائی کمیشن کے ذریعے رابطے کر رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں