بیرون ملک مقیم پاکستانی عبادت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط بنائیں. انیق احمد

اسلام آباد(غلام مرتضٰی )نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے مکہ مکرمہ جائیں‌.27 نومبر سے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو جائے گا.سپانسرشپ سکیم میں ڈالرز میں ادائیگی سے بہت ہی باکفایت حج پیکیج حاصل کیا جا سکتا ہے.سمندر پار پاکستانی عبادت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط بنائیں اور ڈالرز میں ادائیگی کریں.سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پہلی مرتبہ شارٹ حج پیکیج کا اجراء کیا گیا ہے.عازمینِ کرام کو بہترین سروس کی فراہمی بینکوں کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیےہم وزارتِ مذہبی امور کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے پر بینکوں کے شکر گذار ہیں ، حج 2024 کے حوالے سے بینکرز کی تربیتی سیشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور نے حج فارم کو عازمینِ حج کے لیے مزید آسان کر دیا ہے ،اس سال ہم عازمینِ حج کی مزید بہتر خدمت کرنے کیلئے ایک موبائل ایپ متعارف کروا رہے ہیں .انیق احمد نے کہا کہ موبائل ایپ میں عازمینِ حج کو مکمل معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی .موبائل ایپ کے ذریعے کوئی حاجی گم نہیں ہو سکے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں