بیس بال کے کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے
اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کیسیکرٹری طاہر محمود پاپا نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بیس بال کے کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیس بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی اداروں میں بیس بال کا کھیل عام کھیلا جا رہا ہے اور اس کے سالانہ مقابلے بھی منعقد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئندہ ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں اسلام آباد جونیئر بیس بال چیمپئن شپ منعقد ہوگی جس میں وفاقی دارالحکومت کے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
Load/Hide Comments












