تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم ،سرٹیفیکیٹ جاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی پی کے ضمنی الیکشن کو تسلیم کرنے کے بعد انہیں پارٹی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔پرویز خٹک کےاستعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔
Load/Hide Comments











